اسلام آباد( میپ نیوز) شاعرہ غزالہ حبیب کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کہا کہ کشمیر کی عوام 73 سال قبل سے آج تک پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں ہم پر لازم ہے کہ بھارت کی مکار چالوں اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف اس قدر یکجا احتجاجی آواز بلند کریں کہ عالمی طاقتیں ہمارے مطالبہ کی سنجیدگی اور اس کی شدت کو جان سکیں انہوں نے کہا باہمی مشاورت سے ہم اختلافات کے خاتمہ سے خود اور بھارت میں کشمیر کی تقسیم کے محرمانہ فرق کو قائم رکھ سکتے ہیں.
سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہندوستانی فورسز کی یلغار اور بھارت کی جانب سے آباد کاری کے عمل کے خلاف ہمیں آواز بلند کرنا ہو گی کشمیر کی شناخت ختم کرنے کی کوششیں مودی اور ان کے نظریہ کی شناخت تو مٹ سکتی ہے پر کشمیر کی تحریک اور یہاں کی عوام کی قربانی اس قدر عظیم ہے کہ اسے نقصان پہنچانا ممکن نہیں. غزالہ حبیب کی کتاب اور ان کی امریکہ اے لے کر بیرون ممالک میں موجود ایک کروڑ کے قریب کشمیریوں یا پاکستانیوں کی نمائندگی اور شاعری میں بھی کشمیری عوام کی قربانی اور آزادی کے حصول کی لگن کی عکاسی ہو رہی ہے
