Map News

سیف الملوک کھوکھر کی شہباز گل کے الزامات کی تردید، لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان

لاہور(میپ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے شہباز گل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کھوکھر پیلس میں کوئی ایسی ملاقات نہیں ہوئی۔سیف الملوک کھوکھر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ایسے گھٹیا الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے۔سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا اپنے لیڈر عمران خان کی طرز پر جھوٹ بولنے کا وطیرہ ہے۔ شہباز گل نے بھی جھوٹا الزام لگایا ہے۔انہوں نے چینلج دیا کہ شہباز گل اگر الزامات ثابت کر دیں تو کھوکھر برادران سیاست کو الوداع کہہ دیں گے۔ شہباز گل کو جھوٹا الزام لگانے پر لیگل نوٹس بھی بھجواؤں گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved