Map News

پی ڈی ایم کے 11 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل، 18 اکتوبر کو ہوگا

اسلام آباد(میپ نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی، جلسہ اب کوئٹہ میں 11 اکتوبر کے بجائے 18 اکتوبر کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہی منعقد ہوگا۔ جلسہ کی میزبانی جے یو آئی کرے گی۔جلسے سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، مریم نواز، اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں نے ’’پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ‘‘ کے نام سے اتحاد قائم کیا ہے جنہوں نے کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved