Map News

ڈاکٹرز نے ٹرمپ کی اسپتال سے جلد چھٹی کا امکان ظاہر کردیا

واشنگٹن ڈی سی(میپ نیوز) کورونا وائرس میں مبتلاامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےمعالج کاکہناہے کہ گزشتہ روزصدرٹرمپ کاآکسیجن لیول گرگیا تھا اور انہیں سانس میں دشواری ہوئی تاہم اب ان کی صحت میں بہت بہتری آرہی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے پیر تک چھٹی دی جاسکتی ہے۔تفصیل کے مطابق اس سےپہلےوائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نےصدرٹرمپ کی صحت سےمتعلق تشویش کا اظہارکیاتھا۔وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نےصدرٹرمپ کی صحت سےمتعلق تشویش کا اظہارکیااورکہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران صدر ٹرمپ کی صحت کےحوالے سےاہم علامات تشویش ناک تھیں اور آئندہ اڑتالیس گھنٹے ان کی صحت کے حوالے سےاہم ہیں۔وائٹ ہاؤں کے معالج شین کونلی نے اتوار کو صحافیوں کو صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بیماری میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ صدر کے خون میں آکسیجن کی مقدار دو مرتبہ مطلوبہ سطح سے نیچے آچکی ہے تاہم انھیں علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔ صدر کے معالجین کے مطابق انہیں پیر تک اسپتال سے چھٹی دی جاسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved