Map News

افغان صوبے لغمان میں گورنر کے قافلے پر حملے میں 4 افراد ہلاک

لغمان(میپ نیوز) افغان صوبے لغمان کے گورنر کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے لغمان کے گورنر رحمت اللہ یارمل کا قافلہ گیسٹ ہاؤس سے آفس کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے تاہم افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک ہلاکتوں یا کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان گورنر نے بھی قافلے پر بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر رحمت اللہ یارمل حملے میں مکمل محفوظ ہیں تاہم جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved