Map News

وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ماہر اور سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کو اپنا معاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیا

اسلام آباد ( میپ نیوز)ڈاکٹر وقار مسعود امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی سے پولیٹیکل اکانومی میں ماسٹرز اور اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اکنامکس اور ایل ایل بی کی ڈگریاں بھی لے رکھی ہیں۔ ڈاکٹر وقار مسعود پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ وزیر اعظم کے سپیشل سیکرٹری، اکنامک افیئرز ڈویژن ، پٹرولیم اور قدرتی وسائل سمیت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ گریجوایشن لیول پر انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں میکرو اکنامکس بھی پڑھاتے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں 15 معاونین خصوصی کا تقرر کر رکھا ہے، ڈاکٹر وقار مسعود کی آمد سے یہ تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو وزرا اور مشیروں سے الگ ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد 5 ہے۔ وفاقی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 27 اور وزرائے مملکت کی تعداد 3 ہے۔ مجموعی طور پر وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved