اسلام آباد ( میپ نیوز)ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس ایف آئی آر کا کوئی علم نہیں تھا، جب میں وزیر اعظم کے علم میں لایا اور انہیں بتایا کہ اس طرح کی ایف آئی آر ہوئی ہے جس میں نواز شریف اور دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے تو وزیر اعظم نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ فواد چوہدری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کسی نے کارروائی ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو، دیکھتے ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’ بغاوت کے مقدمے بنانا ہماری پالیسی نہیں ہے، یہ نواز شریف کے دور کی باتیں ہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے، نون لیگ پیادے بچائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے، ابھی کھیل شروع ہوا ہے جلدی کیا ہے۔ خیال رہے کہ لاہور میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان میں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی سمیت سابق وزرا، گورنر اور ریٹائرڈ فوجی جرنیل شامل ہیں۔۔۔
