Map News

چکی کا آٹا مزید مہنگا، قیمت میں دو روپے کا اضافہ، شہری پریشان

لاہور(میپ نیوز) چکی کا آٹا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا، چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں دو روپے اضافہ کر دیا، دیسی آٹے کی فی کلو قیمت 76 روپے سے بڑھ کر 78 روپے ہو گئی، آٹے کی مہنگائی پر شہری پریشان ہیں حالیہ اضافے کو ظلم قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق عام آدمی کے لیے آٹے کی خریداری مشکل سے مشکل تر ہو گئی، چکی کا آٹا پھر مہنگا کر دیا گیا،،دیسی آٹا 2روپے اضافے کے بعد 78روپے فی کلو ہو گیا۔ لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کی نئی قیمت جاری کردی۔عوام کا کہنا ہے کہ آٹا مسلسل مہنگا ہورہا ہے، دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا۔ حکومت ریلیف دینے میں ناکام ہے۔جنرل سیکرٹری لاہورآٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن عبدالرحمن نے کہا کہ آٹے کی قیمت پنجاب میں گندم کی شدید قلت کے باعث بڑھ رہی ہے، غلہ منڈیوں میں گندم2500 روپے فی من تک پہنچ گئی، حکومت گندم بحران پر قابو پانے میں ناکام ہے۔گزشتہ ماہ بھی چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں چار روپے اضافہ کیا تھا اور اب رواں ماہ کے آغاز پر پھر دو روپے بڑھا دئیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved