Map News

پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق

کراچی (میپ نیوز) پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد ہوا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جاپانی جہاز اونامی نے شرکت کی۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلٸے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved