Map News

سانحہ بلدیہ کیس: مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی

کراچی(میپ نیوز) سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سزا یافتہ مجرموں نے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے والے مجرمان میں زبیر چریا، رحمان بھولا، علی محمد، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد محمد شامل ہیں۔ تین فیکٹری ملازمین کی جانب سے شوکت حیات اور فاروق حیات ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی ہے۔فیکٹری ملازمین کے وکیل نے کہا میرے موکلوں کو پولیس نے بے گناہ قراد دیا تھا، فضل محمد، علی محمد چوکیدار تھے، ان کیخلاف دوارن سماعت کوئی شواہد پیش نہیں کیا گیا، ماتحت عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا، فیصلے میں قانونی سقم ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ماتحت عدالت کی سزا کو معطل کیا جائے۔خیال رہے 22 سمتبر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ رحمان بھولا اور زبیر چریا کوجرم ثابت ہونے پر 264 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved