Map News

اپوزیشن جلسے اور جلوسوں سے مقدمات میں ریلیف چاہتی ہے: شبلی فراز

کراچی(میپ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ والے قیادت کی کرپشن پر پردہ پوشی کےلیے حکومت پر دباوَ ڈال رہے ہیں۔سندھ کی مقامی قیادت حلیم عادل شیخ ، راجہ اظہر اور دیگر وفاقی وزیر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جو بھی ہو رہا ہے وہ کچھ لوگوں کی ذاتی مفاد کے لیے ہے، احتجاجی سیاست کرنے والوں کے پیچھے ذاتی مفادات ہیں، جلسے اور جلوسوں کا بنیادی مقصد کیا ہے سب جانتے ہیں، اپوزیشن جلسے اور جلوسوں سے مقدمات میں ریلیف چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اورن لیگ والے قیادت کی کرپشن پر پردہ پوشی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کا اخلاقی جواز نہیں ہے، ماضی میں ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو مفلوج کردیاگیا، اداروں کے خلاف بولنے والوں کے خلاف قوم میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، قوم ملکی اداروں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیں سکھایا ہے کہ ہم نے مخصوص علاقے کی خدمت نہیں پورے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے، سیاسی اختلافات کو بھول کر کراچی اور سندھ کے مسائل حل کرنے ہوں گے، کم وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر کراچی سمیت دیگر اضلاع کے لئے پیکیج بنا رہے ہیں، کراچی اور سندھ کی انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں، بدقسمتی سے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے، اور اپوزیشن بھی ترقیاتی کاموں کو ہمیشہ سیاست کی نذر کرتی ہے، معیشت ،کورونا اوردیگر چیلنجز سےنمٹنے کے بجائے مسائل پیدا کیے جارہے ہیں، ہم مہنگائی کی بات کوتسلیم کرتے ہیں ،اس پربھی قابو پایا جائے گا۔شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کو سیاسی بنارہی ہے، وفاقی حکومت جزائرکے معاملے پرکوئی غیرآئینی اقدام نہیں کررہی، جزائر میں صنعتوں کے قیام کے حق میں ہیں، ہم جزائر کے معاملے پر بھی سندھ عوام کےلیے روزگار کا سوچتے ہیں، لیکن اگر ان کے حق میں سوچتے ہیں تب بھی مسئلہ اور نہ سوچیں تب بھی مسئلہ ہی ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved