Map News

حکومت حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کی بجائےمسائل حل کرے،:شاہد خاقان

اسلام آباد(میپ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلیے درخواست دینا چاہتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے، آج کوئی بھی وزیر عوامی مسائل پر بات نہیں کرتاصرف الزامات لگارہے ہیں، حکومت حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ نہ بانٹے بلکہ عوامی مسائل حل کرے، دو سابق وزرائے اعظم کوغدار کہیں گے تو پھر پاکستان کا مقدمہ کیسے لڑیں گے، حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کہاں سے ملتا ہے مجھے بھی بتادیں، درخواست دینا چاہتاہوں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی بات سے ثابت ہوگیاوزیراعظم سارادن اپوزیشن کو گرفتار کرانے کا سوچتے ہیں، چار اور پانچ اکتوبر کی درمیانی رات نواز شریف سمیت دیگر پر غداری کا مقدمہ درج ہوا، وزیراعظم سمیت حکومتی نمائندوں کو علم ہی نہیں مقدمہ کون درج کرا گیا، سولہ وزراء اور کرائے کے ترجمان سمیت دیگر غائب ہیں، عمران خان سمیت وزرا اور حکومتی نمائندے مقدمے میں بطور گواہ شامل ہوجائیں، ہمیں گرفتار کریں اور مقدمہ چلائیں۔شاہد خاقان عباسی نے مقدمہ کھلی عدالت میں سننے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن مقدمات سے نہیں گھبراتی، اس کیس کی عوام کی عدالت میں سماعت کریں، مقدمے کی کارروائی کھلی عدالت میں چلائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پورا ملک رورہاہے،ہندوستان اور مودی ہنس رہے ہیں، آپ کے عمل سے دنیا میں پاکستان کی بے عزتی ہورہی ہے، وزیراعظم کا دعویٰ ہے سب کو وہ اندر کرتے ہیں، عمران خان کے خلاف میں بھی شاہدرہ میں مقدمہ درج کرانے جاؤں گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved