Map News

اقتصادی سفارتکاری کے لیے 13 وزارتوں پر مشتمل کمیٹی قائم

اسلام آباد(میپ نیوز) حکومت نے اقتصادی سفارتکاری کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیشنل سیکورٹی ڈویژن وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اقتصادی سفارتکاری کے لیے 13 وزارتوں پر مشتمل اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈینیشن گروپ قائم کئے گئے ہیں۔اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان کریں گے، کمیٹی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، خارجہ، سائنس و ٹیکنالوجی اور اطلاعات کے وفاقی وزرا، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ملکی معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ معاشی اہداف کا تعین اور ان کے حصول کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔اس کے علاوہ معاون خصوصی قومی سلامتی کو اکنامک آؤٹ ریچ کوآرڈینیشن گروپ کا کنوینئر مقررکیا گیا ہے، کوآرڈینیشن گروپ میں چیف سیکرٹریز اور وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہیں۔ کوآرڈینیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موثر ایکشن پلان پیش کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved