اسلام آباد ( میپ نیوز)کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے سیل کرنے کا معاملہ،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ،نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں کرونا کے چار مثبت کیسز رپورٹ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے یونیورسٹی کے ایک ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کے احاطہ کو بند کر کے ڈس انفیکشن کی جائے۔
