Map News

امن واستحکام کے قیام اوردہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: آرمی چیف

راولپنڈی(میپ نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کرنل مجیب الرحمن شہید کے گھر گئے. کرنل مجیب الرحمن شہید ٹانک میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور اہلیہ نے شہید کرنل کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اس موقعے پر آرمی چیف نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں جائیں گی۔ انہوں ںے مزید کہا کہ امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی.

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved