Map News

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق

اسلام آباد(میپ نیوز)پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے لڑاکا طیاروں نے لاہور اور اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے مشق میں حصہ لیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مراد سعید تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ باقاعدگی سے موٹروے پر لینڈنگ کی مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے اور اس مشق کا مقصد پاک فضائیہ کے ہوابازوں کو سڑکوں کو بطور رن وے استعمال کرنے کی تربیت دینا ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بناء پر قوم کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved