Map News

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پہلے پیار کے بارے میں مداحوں کو بتا دیا

لاہور(میپ نیوز) پاکستان کی خوبرو اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو اپنے پہلے پیار کے بارے میں بتا دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے، تصویر میں وہ ایک دوست کے ہمراہ موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔دوسری جانب ویڈیو میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ساتھ کھڑے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں خوبصورت گانا کھو گئے ہم کہاں چل رہا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ میری انسیہ، دوست نہیں پہلا پیار ہو تم، جان سے زیادہ عزیز ہو تم، میرے جگر کا ٹکراہو تم، ہمیشہ خوش رہو۔ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں شیئر کردہ ویڈیو کے حوالے سے لکھا کہ یہ گانا اور یہ تصویر مجھے ہم دونوں کی یاد دلاتی ہے، جب ہم آپ کی بالکونی میں کھڑے ہوکر ہماری زندگیوں کے بارے میں بات کررہے ہوتے تھے۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی گئی تھی جسے اب تک تقریباً 33 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ چندروز قبل ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنی منیجر سحر حفیظ کو ’اپنا‘ کہنے پر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved