Map News

بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی ،نیپرا نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(میپ نیوز)نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیل کے مطابق نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ جولائی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافہ اکتوبرکے مہینے کے بلوں میں وصول کیا جائے گا تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی مہنگی ہونے کا صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پرممبر سندھ نیپرا نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ میرٹ آرڈرکے خلاف پاورپلانٹ چلانے کا بوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے۔’عوام کی جیبوں پر 10ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیابجلی کی قیمت میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے نے آج 83پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی اور عوام کی جیبوں پر 10ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے، صرف 3ماہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں 70سے80فیصد مہنگی ہو چکی ہیں لیکن مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مقدمے بنائے جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved