Map News

ریلوے سمیت 8 سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(میپ نیوز) وزارت خزانہ کی ہدایت پر 8 سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق پاکستان ریلویز، اےجی پی آر اور پاکستان پوسٹ کے جی پی فنڈزکا اسپیشل آڈٹ کیا جائے گا جب کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے اسپیشل آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی اسپیشل آڈٹ ہوگا۔ذرائع کے مطابق پراویڈنٹ فنڈ کی تقسیم قانون اور قاعدے کے مطابق ہوئی یا نہیں، اس کا پتا لگانے کے لیے آڈٹ کرایا جائے گا، آڈت کے لیے تمام ادارے ٹیم کو ریکارڈ کی فراہمی اور سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیشل آڈٹ کی رپورٹ 2 ماہ کے اندر فنانس ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved