اسلام آباد ( میپ نیوز)وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے رنگ گورا کرنے والی نقصان دہ کریموں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر مملکت زرتا ج گل کاکہنا تھا کہ متعدد رنگ گورا کرنے والی کریمیں جلدکے لیے بہت نقصان دہ ہیں، ایسی کریموں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
زرتا ج گل کاکہنا تھاکہ رنگ گورا کرنے والی کریمیں اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو احساس کمتری میں بھی مبتلا کرتی ہے
