Map News

نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کیلیے نیب کا ایف آئی اے کو خط

اسلام آباد(میپ نیوز) نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلیے کا ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔نیب راولپنڈی نے نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے۔ دوسری جانب ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کا خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہوگیا ہے اور نیب خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔اسٹاپ لسٹ وہ فہرست ہوتی جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کسی انکوائری، مقدمہ یا تفتیش میں مطلوب شخص کا نام ڈالتا ہے، اس فہرست میں شمولیت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ملزم ملک سے باہر نہ جاسکےواضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اشتہار کے ذریعے طلبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اشتہار شائع ہونے کے 30 روز میں پیش ہوں۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر نواز شریف اشتہار شائع ہونے کے 30 روز کے اندر پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا جب کہ وفاقی حکومت 2 دن کے اندر اخباری اشتہار کے اخراجات عدالت کو جمع کروائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved