راولپنڈی ( میپ نیوز)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل اور امریکی جنرل آسٹن سکاٹ ملر کی ملاقات ۔۔ افغان امن عمل میں پیشرفت اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا

آرمی چیف جبرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں افغانستان میں ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے ۔۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔۔ افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت اور پاک افغان بارڈر مینیجمنٹ پر بھی غور کیا گیا ۔۔۔ امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے ایمبیسڈر محمد صادق بھی ملاقات میں موجود تھے۔۔