Map News

نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلیے پرعزم ہے: چیئرمین نیب

اسلام آباد(میپ نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹارئرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملک کو کرپشن فری بنانے کے اپنے مشن کی تکمیل کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہے۔چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں حالیہ نیب کیسز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، نیب نئے عزم و استقلال کے ساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں، نیب افسران محنت، عزم، شفافیت اور میرٹ پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 86.8 فیصد ہے، نیب ملک کے کسی بھی اینٹی کرپشن کے ادارے کے مقابلہ میں بہترین کارکردگی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved