Map News

وزیراعظم عمران خان کی ایم کیوایم قیادت کو ملاقات کی دعوت

اسلام آباد / کراچی(میپ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی اور وفد کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے فون پر رابطہ کیا، اور سینیٹ انتخابات سمیت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی سے وفاق اور صوبے میں سینیٹ نشستوں پر حمایت اور ووٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا، جب کہ ایم کیو ایم کے وفد کو اسلام آباد آنے اور ملاقات کی دعوت بھی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملاقات میں ایم کیوایم قیادت کو اعتماد کے لیے ووٹ دینے سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved