Map News

لاہور میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

لاہور(میپ نیوز) پولیس نے نواب ٹاؤن میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد کی ہیں۔لاہور میں پولیس نے نواب ٹاؤن کے علاقے پی سی ایس آئی آر فیز 2 میں واقع ایک گھر میاں بیوی لاشيں برآمد کی ہیں۔ہلاک ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 26 حسن اور 24 سالہ کاٸنات کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حسن سول انجینئر تھا جو والد کی کمپنی میں کام کرتا تھا، حسن کی چھ ماہ قبل اپنے ماموں کی بیٹی کائنات سے شادی ہوئی تھی، کائنات سیالکوٹ کی رہائشی تھی، دونوں کی لاشیں الگ الگ کمروں سے برآمد ہوئی ہیں، حسن کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی اور بیوی دوسرے کمرے میں بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی، کائنات کی لاش بیڈ پر پڑی تھی جس کی زہریلی شے کھانے سے موت ہوئی، تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ تفتیش کار اسے قتل اور خودکشی سمیت دیگر پہلوئوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved