Map News

مظفرگڑھ میں ڈھائی کروڑکی غیرملکی شراب سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

مظفرگڑھ( کوسارنیوز) ضلع مظفرگڑھ میں ڈھائی کروڑکی غیر ملکی شراب سے بھرا ٹرک پکڑا گیا۔مظفرگڑھ میں پولیس تھانہ سرورشہید نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی کروڑمالیت کی غیرملکی شراب کا پورا ٹرک پکڑ لیا۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ڈی ایس پی کوٹ اڈوکا کہنا ہے کہ انتہائی مہنگی شراب کی 1280 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں، شراب کوئٹہ سے ملتان لے جائی جارہی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved