Map News

بیٹے نے نشے کے پیسے نہ دینے پر ماں اور بھانجی کو قتل کردیا

پشاور(میپ نیوز)نشئی بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں اور بھانجی کو چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا۔پشاور پولیس کے مطابق متنی اضاخیل میں نوجوان نے اپنی والدہ سے نشے کے لیے پیسے مانگے لیکن پیسے نہ ملنے پر نشئی بیٹے نے اپنی والدہ اور موقع پر موجود بھانجی پر چھریوں سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا جب کہ ملزم نے خود کو بھی شدید زخمی کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نشے کا عادی ہے اور بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved