Map News

ساہیوال میں شادیاں کر کے سفید پوش خاندانوں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف

سایہوال(میپ نیوز) ساہیو ال میں شادیاں کرکے سفید پوش خاندانوں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہےپولیس کے مطابق فیصل احسن نامی شخص سادہ لوح خاندانوں میں شادیاں کرتا اور ان سے طلائی زیورات اور بھاری رقم ہتھیاتا، اس کام میں وہ اکیلا نہیں بلکہ اس کا بیٹا اور پہلی بیوی بھی شامل رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی 15ویں بیوی نے فصیل کی شادیوں کا بھانڈا پھوڑا جس کے مطابق وہ شادی کے لیے اپنے آپ کو کنوارا یا طلاق یافتہ ظاہر کرتا اور شادی کے بعد رقم اور زیوارت ہتھیا کر بیوی کو طلاق دے دیتاساہیوال تھانہ بہادر شاہ پولیس نے مرکزی ملزم فیصل کی 15ویں بیوی کی شکایت پر اس کے بیٹے عبدالاحد کو گرفتار کر کے عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہےپولیس کے مطابق دھوکہ دہی سے شادیاں کرنے والا یہ منظم گروہ کافی عرصے سے وارداتیں کر رہا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved