Map News

لاہور: 24 گھنٹوں میں جنسی زیادتی کے 5 واقعات رپورٹ،مقدمات درج

لاہور(میپ نیوز)لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران جنسی زیادتی کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس کے مطابق لاہور میں پیش آنے والے 5 جنسی زیادتی کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ زیادتی کا ایک واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سوتیلے باپ مقبول نے مبینہ طور پر 16 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ ملزم کی بیوی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔دوسری جانب تھانہ شادباغ کے علاقے بھگت پورہ میں 4 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ادھر مناواں میں بھی 10 سالہ بچے سے نامعلوم شخص نے زیادتی کی۔اس کے علاوہ لاری اڈہ کے علاقے میں 17سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب کہ نواں کوٹ پولیس نے گرجا روڈ پر 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پر 15سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved