Map News

لاہور میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور(میپ نیوز) مانگہ منڈی قبرستان کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔سی سی پی او لاہور کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مانگہ منڈی قبرستان کے قریب شہری سے 60 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھیننے کی واردات کی کال موصول ہوئی، واردات کی اطلاع ملتے ہوئے محافظ فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ان کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، محافظ فورس کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا، مانگہ بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے ایک بار پھر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس سے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عادل شاہ اور عباد کے نام سے ہوئی ہے، عادل شاہ کو سینے جبکہ عباد کو کنپٹی پر گولی لگی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چوہدری اسپتال پہنچ گئے، انہوں نے پولیس مقابلے سے متعلق اہلکاروں سے تفصیلات حاصل کیں، انہوں نے شہید کانسٹیبلز عادل شاہ اور عباد ڈوگر کے ورثاء سے اظہار تعزیت بھی کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved