Map News

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(میپ نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے گزشتہ روز ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کیا۔اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے چتراگام کا محاصرہ کیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا جب کہ قابض فوج کے اہلکار چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیادوسری جانب نوجوانوں کی شہادت کے بعد دونوں اضلاع میں کسی بھی مظاہرے سے بچنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو معطل کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved