Map News

لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر قتل

لاہور(میپ نیوز) تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو قتل کردیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کے باہر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا۔ مقتولہ کی شناخت خولہ کے نام سے ہوئی جو ڈاکٹر تھیں۔ڈاکٹر خولہ کے والد ڈاکٹر بشارت کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ڈیفنس فیز 1 کی رہائشی خولہ بشارت اپنی لڑکی اپنی دوست اپنی سہیلی رجا سے ملنے اس کے گھر فیز 3 تھری گئی تھی، گھر کے باہر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کھڑے تھے ، ڈاکوؤں نے لیڈی ڈاکٹر خولہ کو دیکھ کر اس سے موبائل فون اور پرس چھیننے کی کوشش کی ، خولہ کی جانب سےمزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے ڈاکٹر خولہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، یہ تمام واقعہ ڈاکٹر خولہ کی دوست رجا نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا ہےڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے ورثا کو مکمل انصاف فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکو ڈاکٹر خولہ کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہوئے ہیں، اطراف کے علاقوں کی لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں، ، جس کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved