Map News

کام نہ کرنے پر بیٹی کو زنجیروں سے باندھنے پر باپ گرفتار، لڑکی بازیاب

عارف والا(میپ نیوز)عارف والا میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑی اور تشدد کا شکار حقیقی بیٹی کو بازیاب کرواکر باپ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق عارف والا کے محلہ ضیا نگر میں والدین نے اپنی ہی بیٹی کو کام نہ کرنے پر زنجیروں سے باندھ رکھا تھا اور  وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھےاہل علاقہ کی نشاندہی پر 15 سالہ بانو بی بی کو گھر سے بازیاب کروا لیا گیا، بازیاب ہونے والی لڑکی نے بھی یہی بیان دیا کہ والدین تشدد کرتے اور زنجیروں سے باندھ کر رکھتے تھے۔لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی متعدد بار گھر سے بھاگ کر دارالامان گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے باپ کو گرفتار کرکے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ بچی کو دارالامان بھجوا دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved