Map News

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی(میپ نیوز) غیرملکی قرضوں اور پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ کے ذخائرمیں بڑی کمی ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی قرضوں اور پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کی وجہ سے 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذخائر کی مالیت 17 ارب 49 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے ، 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 32 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئےمرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک ارب ڈالر کے پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 6 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 6 ارب 83 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved