Map News

ایشیائی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالردے گا، عمر ایوب

اسلام آباد(میپ نیوز) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی ہےوفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی60 کروڑ ڈالر کی رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، اس رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں ،پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجیٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved