Map News

پودوں کو ظاہری شکل سے شناخت کرنے والا نیا نظام

شکاگو(میپ نیوز) عموماً ایک ہی نوع کی دو مختلف آبادیوں سے تعلق رکھنے والے پودے اتنے یکساں ہوتے ہیں کہ ان کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی ہوجاتا ہے۔ لیکن اب ایک اب ایک دستی آلے سے یہ کام فوری طور پر آسان اور کم وقت میں کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیے شکاگو فیلڈ میوزیم کے سائنسداں ڈوسن وائٹ کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے یونیورسٹی آف مین کے لانس اسٹاسنسکی نے جینیاتی طور پرمختلف ’ڈریاس‘ نامی سدا بہار پیڑ کی دو الگ الگ آبادیوں کا جائزہ لیا۔ اس کے لیے ایک لمبا عمل کرنا پڑا۔ یعنی پہلے دومختلف مقامات سے پودوں کے نمونے جمع کئے گئے اور ہر ایک کو تجربہ گاہ میں ڈی این اے مطالعے سے گزارا گیا تو اس عمل میں ہفتے لگ گئے۔اس کے علاوہ ڈی این اے آزمائش سے گزارے گئے تمام پودوں کو ایک دستی آلے سے بھی دیکھا گیا جسے ’اسپیکٹروریڈیومیٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ آلہ پتوں پر روشنی پھینکتا ہے اور وہاں سے لوٹنے والی روشنی کی طولِ موج (ویولینتھ) کا جائزہ لیتا ہے۔ ماہرین حیران رہ گئے کہ مشین نے فوری طور پر الگ الگ طور پر شناخت کرلیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved