Map News

بچوں کی بھرپور نیند انہیں موٹاپے سے بچاتی ہے، تحقیق

میساچیوسٹس(میپ نیوز) امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لمبی اور بھرپور نیند لینے والے بچوں کےلیے بعد کی عمر میں موٹاپے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہےآن لائن ریسرچ جرنل ’’سلیپ‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ماہرین نے میساچیوسٹس جنرل ہاسپٹل میں 2016 سے 2018 کے درمیان پیدا ہونے والے 298 بچوں کو اس مطالعے کےلیے رجسٹر کیابچوں میں سونے جاگنے کے اوقات پر نظر رکھنے کےلیے انہیں ہلکی پھلکی اسمارٹ گھڑیاں پہنائی گئیں جبکہ ان کے والدین سے کہا گیا کہ وہ بھی ان بچوں کے کھانے پینے اور سونے جاگنے کے روزمرہ معمولات کی ڈائری مرتب کریں اس دوران دیکھا گیا کہ جن بچوں نے شام 7 بجے سے صبح 8 بجے کے درمیان سکون کی نیند لی، آئندہ دو سے تین سال میں ان کا وزن معمول کے قریب رہا۔ماہرین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ شام سے صبح تک کے ان مخصوص اوقات میں ہر ایک گھنٹے کی اضافی نیند کے نتیجے میں شیرخوار بچوں کےلیے موٹاپے کا امکان 26 فیصد کم ہوا۔مقالے کی شریک مصنفہ ڈاکٹر سوزین ریڈلائن کے مطابق، یہ بچوں میں نیند اور موٹاپے کے حوالے اب تک کی سب سے محتاط تحقیق بھی ہے کیونکہ اس میں صرف والدین کی فراہم کردہ معلومات پر انحصار نہیں کیا گیا بلکہ بچوں پر اسمارٹ واچز کے ذریعے بھی نظر رکھی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved