Map News

پستول دکھا کر ربر بینڈ سے بھرے تھیلے لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

کنیکٹیکٹ(میپ نیوز) چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک انوکھی واردات کا چرچا رہا جس میں ایک ادھیڑ عمر شخص نے پستول دکھا کر ڈاک لے جانے والی گاڑی سے ربر بینڈ سے بھرے ہوئے تھیلے لوٹ لیے تھے۔یہ انوکھی واردات امریکی ریاست کنکٹیکٹ کے شہر برج پورٹ میں ہوئی جہاں پیر کی صبح ولسن اورٹیز نامی ایک 56 سالہ شخص نے پستول دکھا کر ڈاک بانٹنے والی گاڑی سے صرف ربر بینڈ ہی لوٹے تھے جبکہ کسی اور چیز کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔امریکی میڈیا کے مطابق، اس شخص کے ساتھ ایک کم عمر بچہ بھی تھا جس نے واردات میں اس کی مدد کی تھی۔ڈاک کی گاڑی سے ربڑ بینڈ لوٹنے کے بعد وہ دونوں ہی پیدل فرار ہوگئے لیکن پولیس اہلکار بھی موقعہ واردات پر پہنچ گئے اور انہوں نے فوری طور پر آس پاس کے علاقے کی چھان بین شروع کردی۔جلد ہی اورٹیز اور اس کے ساتھی بچے کو گرفتار کرلیا گیا اور ان سے ربڑ بینڈ کے تھیلے برآمد بھی کرلیے گئے۔تفتیش سے معلوم ہوا کہ اس کا ساتھی کم عمر بچہ یتیم ہے لیکن اس کی دادی زندہ ہے اور اسی شہر کی رہنے والی ہے۔بچے کو اس کی دادی کے سپرد کرنے کے بعد اورٹیز کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس اب تک حیران ہے کہ جب اورٹیز کے پاس پستول تھی تو وہ ڈاک کی گاڑی میں موجود افراد سے ان کے پرس اور نقدی بھی چھین سکتا تھا لیکن وہ صرف ربڑ بینڈ کے تھیلے ہی لوٹ کر دوڑ گیا۔دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ اورٹیز کو سخت سزا دی جائے کیونکہ ایک ہفتہ پہلے ہی وہ برج پورٹ میں ایک اور مقام پر ہلڑ بازی اور مار پیٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ منشیات کا عادی بھی ہے۔فی الحال مقامی عدالت نے اس کی 50 ہزار ڈالر کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ مقدمے کی اگلی سماعت کےلیے 16 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved