Map News

آزادی کو ’بھیک‘ قرار دینے پر بھارتی شہری کنگنا کیخلاف سڑکوں پر آگئے

ممبئی(میپ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کو 1947ء میں ملنے والی آزادی کو ’بھیک‘ قرار دے دیا جس پر بھارتی آگ بگولا ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔بھارتی چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو اصل آزادی 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی، ہمیں 1947ء میں ملنے والی آزادی ایک بھیک تھی۔اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اس بیان کے بعد بھارتی آگ بگولا ہوگئے ہیں۔ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے کنگنا رناوت کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بیان سے شدید صدمہ پہنچا، کنگنا رناوت نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ہے، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کنگنا رناوت کو کس بات پر پدم شری ایوارڈ سے نوازا، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا رناوت سے فوری ایوارڈ واپس لیا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved