Map News

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

لاہور(میپ نیوز) بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہےبنگلا دیش کے خلاف 19 نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، فخرزمان، شعیب ملک، خوش دل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث روف ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کےمومنٹیم کو جاری رکھ کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں، اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں، اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہتے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved