Map News

بھارت میں ٹیچر نے اہلیہ کو تاج محل تحفے میں دیدیا

برہان پور(میپ نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ٹیچر نے اپنی اہلیہ کو محبت کی علامت تاج محل جیسا گھر تحفے میں دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی بیوی سے بے انتہا پیار کرنے والے ٹیچر آنند پرکاش نے برہان پور میں تاج محل کی طرز پر دو منزلہ گھر تعمیر کروایا اور تحفے میں اپنی اہلیہ منجوشا چوکسے کو دیدیا۔آنند پرکاش کی خواہش تھی کہ اپنی اہلیہ کو ایسا گھر دیں جس سے ان کی بے پناہ محبت کا اظہار بھی ہوتا ہو اور وہ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی حیثیت اور عالمی شہرت بھی رکھتا ہو۔اپنی اس خواہش کی تمنا میں ان کی نگاہ انتخاب تاج محل پر ٹھہری اور انجینیئر کو تاج محل کے ہو بہو گھر بنانے کی ہدایت کی تاہم مقامی انتظامیہ نے 80 فٹ بلند گھر بنانے کی اجازت نہیں دی۔جس کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا کہ تاج محل سے ملتا جلتا گھر تعمیر کیا جائے اس طرح 4 کمروں، بڑا ہال، لائبریری اور ایک جیم پر مشتمل دو منزلہ گھر کا نقشہ منظور ہوگیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved