Map News

مریم نواز کی میڈیا آزادی پرمنافقت کھل کر سامنے آگئی، وفاقی وزراء

اسلام آباد(میپ نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے نیوز چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنے کے اعتراف پر وفاقی وزرا کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مریم نواز کی جانب سے نیوز چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنے کے اعتراف پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ یہ سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اعتراف ہے، امید ہے وہ بیرون ملک جائیدادوں کا بھی اعتراف کرلیں گیفواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں میں پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی، ان کے اس اعترافی بیان کے بعد امید ہے وہ اپنی اور خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کر لیں گی، قوم چشم براہ ہےوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے تسلیم کرلیا کہ پاکستانی میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے اشتہارات بند کرنے والی آڈیو انہی کی ہےفرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز کس حیثیت میں عوام کے ٹیکس سے دیے جانے والے اشتہارات کو اپنے ذاتی مفاد اور چوری کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہی تھیں، میڈیا کی آزادی پر ان کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved