Map News

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا

اسلام آباد(میپ نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کردیا گیا ہےوفاق کی جانب سے جاری آرڈیننس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگی، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آئی ووٹنگ بھی ہوگی جب کہ میئر اسلام آباد کا انتخاب براہ راست ہوگا۔آرڈیننس میں کہا گیا کہ میئر اسلام آباد کا انتخاب چار سال کیلئے ہوگا، میئر اسلام آباد کی کابینہ 12 رکنی ہوگی اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے ارکان کی کل تعداد 70 ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق ترقیاتی کام، تعلیم، بنیادی صحت، پبلک ٹرانسپورٹ ایم سی آئی کے حوالے کیے گئے ہیں اور پارکس، واٹر سپلائی، صفائی کا نظام اور اسٹریٹ لائٹس بھی ایم سی آئی کے حوالے ہوں گے،آرڈیننس میں کہا گیا کہ ہر نیبرہڈ کونسل 20 ہزار آبادی پر مشتمل ہوگی، 10 رکنی نیبرہڈ کونسل میں پانچ جنرل ممبر، ایک خاتون، ایک مذہبی شخصیت شامل ہوگی، نیبرہڈ کونسل میں خواتین کی دو، سینئر سٹیزن اور یوتھ کا ایک ایک نمائندہ ہوگا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2021 Map News. All Rights Reserved