Map News

ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد(میپ نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.35 فیصد پر آگئی، سب سے کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی سب سے زیادہ 19.21 فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 21 اشیاء مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں دال مسور 4 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال ماش 5 روپے 62 پیسے، دال مونگ 3 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے مہنگا ہواپورٹ کے مطابق بیف ایک روپے 30 پیسے، مٹن ایک روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز 3 روپے 25 پیسے، زندہ مرغی 19 روپے 40 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی ایک روپے 42 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 2 روپے 66 پیسے فی درجن، آلو 4 پیسے فی کلو سستے ہوئے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے 84 پیسے سستا ہوا، حالیہ ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved