Map News

جاپان کا پاکستان کو پولیو کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد(میپ نیوز) جاپان نے پاکستان کو پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے جاپان نے پاکستان کو پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں، معاہدے پر جائیکا اور یونیسیف نے دستخط کئے ہیں۔جاپان کی جانب سے دی جانے والی امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی اور اس رقم سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ہوگی، اور پانچ سال تک کے 21 ملین بچوں کی ویکسینیشن ممکن ہوسکے گی، جب کہ نیشنل ایکشن پلان- 2023 2021 کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گامعاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں، جاپان پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں پچھلے کئی عشروں سے تعاون کررہا ہے۔سربراہ جائیکا شیگکی فروٹا نے کہا کہ پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی خسرہ و روبیلا مہم اور پولیو مہم میں مشترکہ کوششوں پر خوشی ہے، کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی قابل ستائش ہےسربراہ یونیسیف ایڈا گرما کا کہنا تھا کہ حکومت جاپان کا تعاون ہمیں آخری منزل کے قریب لے جائے گا، حکومت جاپان سال 1996 ء سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کررہا ہے۔ کوارڈینیٹر پولیو پروگرام نے بچوں کو موذی بیماری سے بچانے پر جاپان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved