Map News

اسمارٹ فونز کے 5 دلچسپ پوشیدہ آپشنز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

اسلام آباد(میپ نیوز)آج تقریباً سبھی کے پاس اسمارٹ فونز ہیں لیکن بہت کم لوگ اس کے تمام آپشنز سے واقف ہوں گے اور آپشنز بھی ایسے جو آپ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں۔
ملٹی ٹاسکنگ اسکرین
یہ آپشن کئی کاموں کو ایک ساتھ کرنے میں مدد دیتا ہے یعنی 2 ایپلیکیشنز کو آپ بیک وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ سیٹنگز میں اباؤٹ فون میں جاکر ڈیویلپر آپش پر کلک کریں اور نیچے اسکرول کرتے ہوئے force activities to be resizable پر آجائیں اور اسے activate کردیں۔ اینڈروئیڈ اسکرین کے نیچے 3 بٹنز میں سے ایپس والا بٹن دبائیں اور جو ایپس آپ بیک وقت استعمال کرنا چاہ رہے ہیں اسے drag کرتے ہوئے مقرر کردہ جگہ لے آئیں۔
ایپ لاک
اس کیلئے لوگ لاک ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہیں جبکہ فون میں بلٹ-اِن آپشن موجود ہوتا ہے۔ آپ سیٹنگ میں جائیں اور اسکرین پننگ آپشن کو آن کردیں، اپنا پاسورڈ لگائیں پھر اس کے بعد اس ایپ کو کھولیں جو آپ کے دوست و احباب استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد اسکرین کے نیچے دیئے گئے ایپس بٹن کو دبائیں، نیچے سیدھے ہاتھ پر پن کا آئکن بنا آرہا ہوگا۔ اسے دبادیں۔ اب آپ کے دوست و احباب صرف اسی ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں اور اسے اسکرین سے نہیں ہٹا سکتے۔ جب تک آپ اپنا پاسورڈ نہیں لگائیں گے۔
بار بار فون کو اَن-لاک کرنے جھنجٹ
خوش قسمتی سے اینڈروئیڈ فونز میں اسمارٹ لاک آپشن پرانے وقتوں سے ہے۔ اس میں 3 قسم کے آپشن ہیں جن کی مدد سے جب تک فون آپ کے پاس رہے گا اس وقت تک فون اَن لاک رہے گا۔ سیٹنگز میں جائیں اور سیکورٹی اینڈ پاسورڈ پر کلک کریں۔ اسمارٹ لاک کا آپشن نظر آرہا ہوگا۔ اس میں باڈی ڈٹیکشن کو استعمال کرسکتے ہیں یعنی اَن لاک کے بعد جب تک فون آپ کے پاس رہے گا، لاک نہیں ہوگا۔ اسی طرح سے ٹرسٹد فیس میں آپ کا چہرہ فرنٹ کیمرے سے شاخت ہونے کے بعد اَن لاک رہے گا۔
تمام نوٹیفیکیشن کو کلیئر کرنے کی غلطی
جب آپ اسکرین پر آئی نوٹیفیکیشن کو صاف کردیتے ہیں تو آخر میں آپ کی نظر ضروری نوٹی فیکیشن پر پڑتی ہے لیکن اس وقت بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ آپ اسکرین پر انگلی دبائے رکھیں۔ widgets کا آپشن کھل جائے گا۔ اس میں سیٹنگ کے widget کو سلیکٹ کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس میں نوٹی فیکیشن لاگ کا آپشن آرہا ہوگا۔ یہاں سے آپ پرانی نوٹی فیکیشن کو دیکھ سکتے ہیں۔
وائی فائی ڈائریکٹ
بلوٹوتھ سے فائلز شیئر کرنے کی جھنجٹ اب ختم کریں اور وائی فائی ڈائریکٹ کو استعمال کریں۔ اس میں فاصلے کی بھی پریشانی نہیں ہوتی جیسے بلوٹوتھ میں ہوتی ہے۔ اس کیلئے سیٹنگز میں جائیں اور کنیکشن آپشن پر کلک کریں۔ وہاں جب آپ وائی فائی آپشن کو کھولیں گے تو وائی فائی ڈائریکٹ کا آپشن آپ کو دے رہا ہوگا۔ اسے آن کردیں۔ اب ہر فائل آپ وائی فائی ڈائریکٹ سے شیئر کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved