سنگریدی(میپ نیوز) طبی عملہ دسمبر کے آخر تک بھارتی ریاست تلنگانہ میں 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف گھر گھر جاکر پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن مقامی آبادی ابھی بھی تحفظات کا شکار ہےآبادی کی جانب سے ایسی ہی پس و پیش کا واقعہ ضلع سنگریدی میں پیش آیا جہاں ایک شخص ویکسین سے بچنے کیلئے پیڑ پر چڑھ گیاغوث الدین نامی آدمی کے گھر جب ویکسی نیشن والا عملہ پہنچا تو وہ گھر سے باہر بھاگ گئے اور قریبی پیڑ پر چڑھ گئے۔ حالانکہ ان کے اہلخانہ، جن میں انکے والد سردار علی بھی شامل تھے، نے انہیں منانے کی بہت کوشش کی لیکن 33 سالہ غوث الدین نے ماننے سے انکار کردیاسنگریدی میں ہی مزاحمت کا ایک اور واقعہ پیش آچکا ہے جس میں محلے والوں نے ویکسی نیشن سے انکار کردیا اور طبی عملے پر حملہ کیا۔
