Map News

پاکستان نے افغانستان سے متعدد اشیا منگوانے پر عائد ڈیوٹی میں کمی کردی

اسلام آباد(میپ نیوز) پاکستان نے افغانستان سے ماربل، مونگ پھلی، شکر قندی، آلو، مسالہ جات، کوئلہ، تارکول، اراروٹ، جنسنگ روٹ سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی پر چھوٹ دے دیاس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تین نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے ماربل، شکر قندی، آلو، مسالہ جات، کوئلہ، تارکول، اراروٹ، جنسنگ روٹ، فارما سیوٹیکل اور صنعتی یونٹس میں بطور خام مال استعمال ہونے والی مختلف جڑی بوٹیوں، مختلف اقسام کے بیج سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی گئی ہےان تمام چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2022ء تک ہوگا، مقررہ میعاد تک افغانستان سے یہ اشیاء بغیر کسٹمز ڈیوٹی و ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کے منگوائی جاسکیں گی جبکہ مونگ پھلی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح بھی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved