Map News

سوشل میڈیا پر سنی لیون کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ممبئی(میپ نیوز) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کا نیا ریلیز ہونے والا گانا ’مدھوبن میں رادھیکا ناچے‘ تنازعہ کا شکار ہونے کے بعد ان کے گلے کی ہڈی بنا گیا ہے۔گلوکارہ کنیکا کپور کے گانے میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے جس کے خلاف سوشل میڈیا پر گزشتہ 6 روز سے بحث جاری ہےسوشل میڈیا پر بھارتی ’مدھوبن میں رادھیکا ناچے‘ گانے میں سنی لیون کی جانب سے حد سے تجاوز کرنے اور مقدس محبت کو لرزہ خیز عمل میں بدلنے پر شدید برہم ہیں۔میڈیا کے مطابق سنی لیون کا تنازعہ کا شکار ہونے والا گانا 1960ء میں ہندی مذہبی گیت کا ایک نیا ورژن ہے۔ سنی لیون کے گانے میں ہندو مذہب کے خداؤں میں سے ایک خدا ’رادھا‘ کو فحش انداز میں پیش کیا گیا ہے جس پر ہندو مذہب کے ماننے والے شدید غصے میں مبتلا ہیں۔ٹوئٹر پر ٹھاکور سنگھ نامی ایک صارف نے کہا کہ اس گانے میں ’رادھا‘ اور ’مدھوبن‘ کو جس جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے اس کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، میوزک انڈسٹری آخر کب تک ہندو مذہب سے بار بار کھلواڑ کرتی رہے گی۔امیت سنگھ نے گانے کو ’ہندوفوبک‘ کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنی لیون کو ہندوؤں کے خداؤں کی تضحیک اور بے عزتی کرنے پر زرا بھی پچھتاوا نہیں ہے، انہوں نے پیسوں کی خاطر بھگتی اور عبادت کے لیے گندی زبان استعمال کی، یہی وقت معلوم کرنے کا ہے کہ آخر یہ لوگ اپنی اصل میں کیا ہیں۔کیمچند شرما نے سنی لیون کی گرفتار کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو ہندو مذہب کے جذبات مجروح کرنے اور خاص طور پر شری رادھا کرشنا کے ماننے والوں کی دل آزاری کرنے پر حراست میں لینا چاہیےآکاش نامی ٹوئٹر صارف تو اس تنازعہ میں سلو میاں کو بھی کھینچ لایا اور مطالبہ کیا کہ سلمان خان کو بھی گرفتار کر کے سخت سزا دینی چاہیے کیونکہ انہوں نے سنی کے گانے کی بگ باس میں تشہیر کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved