Map News

بھارت میں انسانی شکل سے مشابہہ بکری کے بچے کی پیدائش

دہلی(میپ نیوز)بھارت کے گنگاپور گاوں میں ایک بکری نے بچہ جنا جو انسانی شکل و صورت کا حامل ہے۔ بچے کی پیدائش کی خبر کا پھیلنا تھا کہ دور دراز علاقوں سے لوگ اس انوکھے واقعے کا مشاہدہ کرنے کیلئے آنے لگےبکری کے مالک 46 سالہ شنکر داس نے بتایا کہ جب بچہ پیدا ہوا تو اس وقت تو یہ زندہ تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی۔بچے کے جسمانی اعضائ میں دو ہاتھ، چہرہ، ناک اور منہ شامل ہے جو بظاہر انسانوں سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ تاہم دُم غائب ہے اور کان بھی بدہیئت ہیں۔ ساتھ ساتھ جسم کی کھال پر بال بالکل نہیں ہیں۔مالک نے بتایا کہ جب اس واقعے کے بھنک دور دراز علاقوں میں پہنچی تو اسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا ہمارے گھر تانتا بندھ گیا۔ مالک نے یہ بھی بتایا کہ اس کو بھی بچہ دیکھ کر دھچکا لگا تھا کیونکہ اس نے اس سے پہلے اس طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved